دنیا میں ایسے کئی مذاہب موجود ہیں جن کا دعوٰی ہے کہ وہ دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والے مذاہب ہیں۔ یہ دعوے مختلیف نوعیت کے ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ اس دعوے کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ دعویٰ کرنے والے کے نزدیک ’’ تیزی سے پھیلنے‘‘ کا مطلب کیا ہے؟ یہ دعوٰی بین الاقوامی سطح پر بھی ہو سکتا ہے اور علاقائی سطح پر بھی ۔
کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی آبادی میں زیادہ اضافہ اُن کی شرح پیدائش کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اب تک دنیا کے سب سے بڑے مذاہب جن کی شرح پیدائش سب سے زیادہ ہے اُن میں اسلام ، عیسائیت اور ہندومت شامل ہیں۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس وقت پوری دنیا میں مذہب اسلام لوگوں کے قبول اسلام کرنے کے اعتبار سے سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کا آغاز عرب کی سر زمین پر ہی ہوا تھا لیکن 2002ء کے اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا کے 80فیصد سے زائد مسلما نوں کا تعلق غیر عربی ممالک سے تھا۔1990ء تا 2002ء کے درمیانی عرصہ میں قریبا2.5ملین لوگوں نے اسلام قبول کیا۔ 1990ء میں پوری دنیا میں 935 ملین لوگ مسلمان تھے اور 2000ء میں یہ تعداد 1.2 بلین تک پہنچ گئی۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ اُس وقت پوری دنیا میں ہر پانچ میں سے ایک فرد مسلمان تھا۔ 2009ء کی ایک امریکی رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں قریبا 1.57 بلین مسلمان موجود ہیں۔ جن میں سے 60 فیصد کا تعلق ایشاء سے ہے۔ یہ رپورٹ پیو فورم ریسرچ سنٹر کی جانب سے شائع کی گئی جس میں یہ بھی دعوٰی کیا گیا کہ 2010ء میں پوری دنیا کے 62.1 فیصد مسلمانوں کا تعلق ایشاء سے ہوگا۔ اس رپورٹ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اگلی دو دہائیوں میں مسلمان آبادی پچھلی دو دہائیوں کی نسبت زیادہ تیزی سے بڑھے گی۔ 1990ء تا 2000ء کے درمیانی عرصہ میں عالمی مسلمان آبادی 2.2 فیصد سالانہ شرح کے حساب سے بڑھی۔ اس رپورٹ نے یہ بھی کہا کہ2010ء میں مسلمان کل عالمی آبادی (8.9بلین) کا 26.4 فیصد ہوں گے۔ 2 فروری 1984ء میں شائع ہونے والے ایک میگزین کرسچن پلین ٹرتھ میگزین میں شائع ہونے والے ایک بیان کے مطابق 1934ء تا 1984ء کے درمیانی عرصہ میں اسلام 235 فیصد تک پھیلا۔
اسلام کے پوری دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے کی وجہ یہ ہے کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات فراہم کرنے والا مذہب ہے۔یہ مذہب اسلام انسان کو اسکی پیدائش اور اس کے وجود کے مقصد سے آگاہ کرتا ہے۔ اور اسے ایک متوازن اور خوشحال زندگی گزارنے کے رہنما اصول بتاتا ہے جن پر عمل کر کے انسان دنیاوی زندگی کو بھی بامقصد بنا سکے اور اپنی آخرت کو بھی بہتر کر سکے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایمان کی موت نصیب فرمائے اور ہم سے اپنے دین کی خدمت کا کام لے لے۔ آمین
By Qamar Uz Zaman Mustafvi facebook.com/qamaruzzaman90
No comments:
Post a Comment